دربار بی بی پاکدامنؓ کی تعمیر و توسیع کا سلسلہ جاری ہے،شیخ جمیل
لاہور(فلم رپورٹر)دربار بی بی پاکدامنؓ کی تعمیر و توسیع کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دربار کے مسائل کو حل کرنے کیلئے محکمہ اوقاف کی جانب سے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ دربار پر تعینات محکمہ اوقاف کے کارکنان زائرین کو ہر ممکن سہولیا ت دینے کی خاطر شب و روز مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار منیجر اوقاف سرکل تھری شیخ جمیل نے ”پاکستان“سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ دربار پر حاضری دینے والے زائرین کو بہت سارے مسائل کا سامنا تھا جن کو حل کرنے کیلئے میں نے انتہائی سخت اقدامات کئے ہیں میرے علم میں یہ بات بخوبی ہے کہ یہاں کس کس انداز میں زائرین کو تنگ اور پریشان کیا جاتا ہے۔۔اس موقع پر دربار سے ملحقہ آفس میں محکمہ اوقاف کے ملازمین شیخ عمران مشتاق، امتیاز حسین،ناصر حسین اور حاضری کیلئے آئے ہوئے زائرین شہباز حسین نے شیخ جمیل کی باتوں کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ جب سے انہوں نے دربار کے منیجر کا چارج سنبھالا ہے مسائل میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جلد ہی تمام مسائل کا خاتمہ ہوجائے گا۔