بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب

 بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پار ٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے کی اکیسویں تقریب پیپلز پارٹی کے راہنماؤں چوہدری طارق جٹ اور روبینہ سہیل بٹ کی طرف سے اڈا پلاٹ رائے ونڈ میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کارکنوں کے ساتھ مل کر سالگرہ کا کیک کاٹا۔ 

حاجی عزیز الرحمن چن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ آمریت کا آلہ کار بننے والے شیخ رشید احمد کی سیاست اب پیپلز پارٹی کے کارکنان کے ہاتھوں ختم ہوگی۔ 

پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جس طرح حاجی عزیز الرحمان چن نے لاہور میں منظم کیا ہے اس کی مثا ل ملک بھر میں دینی چاہیے۔ چوہدری طارق جٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی لاہور ہر طرح کا سیاسی مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں آچکی ہے۔ روبینہ سہیل بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا ووٹر اور سپورٹر اپنی پارٹیوں سے مایوس ہو چکا ہے اور سارا پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی طرف دیکھ رہا ہے۔ پیپلز پارٹی اگلے سال انتخابات جیت کر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائے گی۔

 اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کی صدر نرگس خان اور دیگر لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -