اینٹی کرپشن کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

اینٹی کرپشن کی کارروائی، کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے مختلف کارروائیوں کے دوران ہربنس پورہ میں 14 کروڑ89 لاکھ مالیت کی 7 کنال 6 مرحلہ سرکاری زمین واگزار کرالی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی سورس رپورٹ کی نشاندھی پر کاروائی عمل میں لائی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل کی سپروائزر میں آپریشن کیا گیا۔ گوہر نفیس نے کہا اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال نے مشترکہ آپریشن کیااورہربنس پورہ کے علاقہ رانی پنڈ، علی ٹاون، ڈیرہ حسن، حینف پارک مدنیہ ٹاون میں غیرقانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سات کنال چھ مرلہ سرکاری اراضی آپریشن کرتے ہوئے واہ گزار کروا لی گی انہوں نیکہا کہ واہ گزار کروائے جانے والی سرکاری اراضی کی مالیت 14 کروڑ 89 لاکھ بتائی گی ہے سرکاری اراضی پر قابض لینڈ مافیا کے خلاف بلاامیتاز کاروائی جاری ہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -