فنڈز ملے نہ ورکرز،واٹر فلٹریشن پلانٹ منصوبہ باانتظامی کا شکار

فنڈز ملے نہ ورکرز،واٹر فلٹریشن پلانٹ منصوبہ باانتظامی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور کے باسیوں کو صاف پانی دینے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ منصوبہ بدانتظامی کا شکار ہو گیا۔ فنڈز ملے نہ ورکر، اعلیٰ افسران کے نوٹسز اور میٹنگز بیسود ثابت ہوئیں۔ایم سی ایل کی رپورٹ میں ہونے والے انکشافات کے مطابق 99 میں سے 25 فلٹریشن پلانٹس لاوارث، کئی کی مشینری کو زنگ لگ گیا، بعض پلانٹ کی ٹونٹیاں ہی اتار لی گئیں۔ 43 کروڑ ایک لاکھ روپے سے 99 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے۔ ایک فلٹریشن پلانٹ کی قیمت 23 لاکھ روپے ہے۔ چیف کارپوریشن انفراسٹرکچر زاہد کریم کا کہنا ہے کہ 99واٹر فلٹریشن پلانٹ میں سے 74 فنکشنل ہیں۔ 25فلٹریشن پلانٹس بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔