بی ایس آنرز کی فیس میں 42ہزار روپے اضافہ کیخلاف قرار داد اسمبلی میں جمع

  بی ایس آنرز کی فیس میں 42ہزار روپے اضافہ کیخلاف قرار داد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حناپرویز بٹ نے بی ایس آنرز کی طالبات کی فیس میں 42ہزار تک اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بی ایس آنر ز کی طالبات کی فیس میں اضافہ الفور واپس لیا جائے۔ہوم اکنامکس کالج کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے اخراجات طالبات پر ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔
 ہوم اکنامکس یونیورسٹی طالبات کی فیسیں پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر 42 ہزار روپے تک کر دی گئی ہے۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں بی ایس آنرز میں داخلہ لینے والی طالبات سے ایک سمیسٹر کی فیس 42 ہزار 500 روپے تک وصول کی جائے گی۔طالبات کو اب ڈگری 40 ہزار روپے کی بجائے ڈیڑھ لاکھ روپے دی جائے گی۔