بجلی کی قیمتوں میں اضافے  کیخلاف مذمتی قرار داد اسمبلی میں جمع

بجلی کی قیمتوں میں اضافے  کیخلاف مذمتی قرار داد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68پیسے اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔نیپرا نے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری قابل مذمت ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے سے صارفین پر162 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔وفاقی حکومت نے ہر دو ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکیمیں پس رہا ہے۔حکومت غریب عوام پر مہنگائی کا مزید بوج ڈالنے میں مصروف ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہبجلی کی قیمتوں میں اضافہ وایس لیا جائے۔عوام کو ریلیف فراہم کرنا ریاست کی پہلی ترجیحی ہونا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -