ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق فنانس سیکرٹری  طارق بھٹی کے والد سپرد خاک

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق فنانس سیکرٹری  طارق بھٹی کے والد ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق فنانس سیکرٹری طارق بھٹی کے والد محترم کو مقامی قبرستان سہجپال گاؤں ڈی ایچ اے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں  ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ ڈیلرز سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی ایچ اے کے سابق صدر میاں طلعت احمد میجر رفیق حسرت، سیکرٹری ڈاکٹر خالد، زاہد حسن، رانا افتخار، ارشد نجمی، میاں نواز، علی اکبر بھٹی نے طارق بھٹی کے والد کے انتقال پرگہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -