یوٹیلیٹی سٹور ز پر نئی قیمتیں،کوکنگ آئل، گھی، دودھ، صابن انتہائی مہنگے

یوٹیلیٹی سٹور ز پر نئی قیمتیں،کوکنگ آئل، گھی، دودھ، صابن انتہائی مہنگے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سستے سٹور بھی سستے نہ رہے، یوٹیلیٹی سٹور ز پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔ کوکنگ آئل، گھی، دودھ کا ڈبہ اور صابن انتہائی مہنگے ہو گئے۔ صارفین نے شکوہ کیا کہ عام بازار اور یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں کوئی فرق نہیں رہا۔ریلیف کی فراہمی کے لئے قائم یوٹیلیٹی سٹورز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے۔ مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ کوکنگ آئل 17 روپے فی لٹر، دودھ کا ڈبہ 5 روپے تک مہنگا ملے گا۔ کافی 18 روپے مہنگی، 250 گرام ٹی وائٹنر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہو گیا۔ مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک اضافہ، گھی کی فی کلو قیمت 237 سے بڑھا کر 241 روپے کر دی گئی۔ بچوں کے دودھ کے 380 گرام ڈبے کی قیمت میں 50 روپے سمیت دیگر اشیائے خوردونودش کی قیمتوں میں میں دوگنااضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -