کینٹ ڈویژن سے7روزمیں 156ملزم پکڑے،پولیس

کینٹ ڈویژن سے7روزمیں 156ملزم پکڑے،پولیس

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث156ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے05 ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے18 پسٹلز، 04رائفلز اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے21ملزمان کے قبضہ سے02کلوگرام سے زائد چرس اور72 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازی میں ملوث25 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمدکی گئی۔

قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 03ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 21 اشتہاری جبکہ33 عدالتی مجرمان گرفتار کئے گئے۔پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ،کرایہ داری،گداگری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر27ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -