جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کریں،اشفاق خان

جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کریں،اشفاق خان

  

لا ہور(کر ائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ پولیس افسران کرائم کنٹرول کیلئے انسدادی حکمت عملی مزید موثر بنائیں۔بامقصد ٹارگٹڈ پٹرولنگ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کریں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ای پولیس ایپ اور فزیکل چیکنگ یقینی بنائیں۔

ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور تھانوں کی ٹیمیں مشترکہ پٹرولنگ لائحہ عمل اپنائیں۔اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران اشتہاری، عادی مجرمان اور گینگز کی گرفتاری کے اہداف پر خصوصی توجہ دیں۔ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور پتنگ بازی پر زیرو ٹالیرنس اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی یو،8787 اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر کوئی ریفرنس زیرالتواء نہ رہنے دیں۔ لوکل اینڈ سپیشل لاء،کرایہ داری اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج یقینی بنائیں۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون مزید تیز کیا جائے۔تھانوں کی ریگولر انسپکشن کریں،تمام نصب کیمرے فنکشنل اور ریکارڈنگ محفوظ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائلین اور ماتحت عملہ کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

مزید :

علاقائی -