مختلف علاقوں میں کارروائیاں،37اشتہاری گرفتار 

مختلف علاقوں میں کارروائیاں،37اشتہاری گرفتار 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروئیوں کے دوران 38 اشتہاری گرفتارکرلئے۔پولیس کے مطابق اغواکے مقدمات میں 03،قتل کی دھمکیاں کے مقدمات میں ملوث 02، امانت میں خیانت کے 01 اشتہاری ملزم گرفتار، چوری اور نقب زنی کے مقدمات میں مفرور 03 اشتہاری ملزمان اور بجلی چوری کے مقدمات میں مطلوب 10 اشتہاری ملزمان کو بھی دھر لیا گیا، لاہور پولیس نے اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات مفرور 10 ملزمان، فراڈ کے مقدمات میں 04 اشتہاری، لڑائی جھگڑا کے 03 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیا، 12 گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ پر 09 جبکہ منشیات کے 05 مقدمات اور ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر 01 مقدمہ درج کیا گیا، اسی طرح مختلف مقدمات میں مطلوب 02 گینگ کے 05 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی پر 01 مقدمہ اور کرایہ داری کی ایکٹ کی خلاف ورزی 03 مقدمات پر درج کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔

مزید :

علاقائی -