فیم فرینڈز کپ، میزبان فیم فٹبال ٹیم 0-6سے کامیاب 

فیم فرینڈز کپ، میزبان فیم فٹبال ٹیم 0-6سے کامیاب 

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیم فٹ بال کلب نے حریف ٹیم راحیل ایف سی کو باآسانی چھ صفر سے شکار کرلیا۔ فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام "فیم فرینڈز کپ 2020" میں کھیلے گئے میچ میں فیم فٹ بال کلب نے یکطرفہ مقابلے میں راحیل ایف سی کو مات دی۔ حریف ٹیم کو آدھ درجن گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں معید دو گولز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بلال عباسی، بلال، عمیر اور امجد نے ایک ایک گول داغ کر اپنی  ٹیم کو بڑی فتح دلائی۔ حریف راحیل ایف سی کو میچ میں ایک بھی گول سکور کرنے کا موقع نہ مل سکا۔اس سے قبل فیم فٹ بال اکیڈمی اپنی حریف ٹیم کو سات صفر کا زخم لگا چکی ہے۔ ٹیم کی کامیابی پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ہیڈ اور کلب کے صدر ضیاء عارف ڈوگر نے اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں داخل ہونے پر مبارکباد دی۔ ضیاء عارف ڈوگر نے ٹورنامنٹ کو اسپورٹ کرنے والے اسپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے ہیڈ اور فیم فٹ بال کلب کے صدر ضیاء ڈوگر کے مطابق ایونٹ کے پہلے مرحلے میں دلچسپ مقابلوں کاسلسلہ آج بھی جاری رہیگا۔   

مزید :

علاقائی -