ڈیفنس وحدت کالونی اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم 

ڈیفنس وحدت کالونی اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شہرمیں  ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، قیمتی اشیالوٹ لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس  میں ڈاکو شاہد کے گھر گھس کر 7لاکھ55کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔وحدت کالونی  میں ڈاکو اسلم کے گھر سے 6لاکھ10ہزار روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لئے گئے۔شالیمارمیں موٹر سائیکل سوار ڈاکو ابوبکر اور فیملی سے4لاکھ 15ہزار کی نقدی و زیورات۔ ساندہ میں اکمل  سے 3لاکھ 65ہزار نقدی و زیورات۔ فیصل ٹاؤن میں تصور سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 67ہزار،گھڑی اور موبائل۔اقبال ٹاون میں حفیظ سے گن پوائنٹ پر33ہزار نقدی موبائل فون اور لاری اڈا  سے گن پوائنٹ پر اللہ دتہ سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گلشن اقبال اور ستوکتلہ سے گاڑیاں، لوئر مال اور پرانی انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -