اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی رپورٹ

اینٹی رائٹ فورس کی کارکردگی رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اینٹی رائٹ فورس نے گذشتہ ہفتہ کے دورا ن مختلف مظاہروں میں 1041 افراد کو پرُامن طور پر منتشر کیا۔ایس پی جمیل ظفر نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ40 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 118 دستے روانہ کئے گئے۔ مذہبی،سیاسی وسماجی 29 سے زائد اجتماعات پر لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیاگیا۔

شہر بھر منعقد ہونے والے مجالس پر 100 سے زائد جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی گذشتہ ہفتے 100 سے زائد اے آر ایف کی خواتین اہلکاروں نے شہر بھر میں لا ء اینڈ آرڈر ڈیوٹی سر انجام دی مختلف یونینز کے احتجاجوں کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 01 ہزارسے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -