اے ایس آئی افتخار احمدآبائی  علاقہ شرقپور شریف میں سپرد خاک 

اے ایس آئی افتخار احمدآبائی  علاقہ شرقپور شریف میں سپرد خاک 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اے ایس آئی افتخار احمد کو ان کے آبائی گاوں شرقپور شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی ہدایت پر ایس پی سٹی تصور اقبال اور ایس ڈی پی او سمیت دیگر پولیس افسران نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے اے ایس آئی افتخار احمد خالق حقیقی سے جا ملے۔ اے ایس آئی افتخار احمد مرحوم شاہدرہ چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے تھے۔

جبکہ مرحوم کے سوگواران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی اور بیوی ہے۔ ایس پی سٹی تصور اقبال نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی۔ 

مزید :

علاقائی -