پنجاب پولیس میں تقرروتبادلوں کانیا سٹینڈنگ آرڈر جاری 

پنجاب پولیس میں تقرروتبادلوں کانیا سٹینڈنگ آرڈر جاری 

  

 لاہور(کر ائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں ماتحت افسران اور اہلکار 10 سال سے پہلے دوسرے ریجن میں تبادلہ نہیں کر وا سکیں گے۔ انسپکٹرسے کانسٹیبل کے تبادلوں کے لئے آئی جی پنجاب کے حکم سے نیا سٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق جو کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز پروموشن زون میں ہوں گے، ان کے تبادلے بھی دیگر ریجن میں نہیں ہو ں گے۔پولیس میں ڈائریکٹ بھرتی ہونے والے اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز بھی کنفرم ہونے سے پہلے دوسری ریجن میں تبادلے نہیں کر وا سکیں گے، اس سے پہلے ٹرینی اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کنفرمیشن سے پہلے ہی تبادلے کروا لیتے تھے، 56 سال کی عمر سے زائد ہونے والے ماتحت افسران اور اہلکار دیگر یونٹس اور ریجن میں تبادلہ نہیں کر واسکیں گے،صرف جوان اور تندرست ماتحت افسرہی سی ٹی ڈی اور دیگر یونٹس میں تبادلہ کروا سکیں گے۔اس کے علاوہ ڈیپوٹیشن پر دیگر محکموں میں جانے والے افسران کے لیے بھی پالیسی بدلی گئی ہے، ڈیپوٹیشن کا عرصہ 3 سال سے لیکر 5 سال کا ہو گا، تبادلوں کے لیے متعلقہ یونٹس سے این اوسی لینا بھی لازمی ہوگا۔

مزید :

علاقائی -