موٹروے بد اخلاقی کیس، ملزم گرفتار نہ ہونے پر سینیٹرز پنجاب پولیس پر برہم

 موٹروے بد اخلاقی کیس، ملزم گرفتار نہ ہونے پر سینیٹرز پنجاب پولیس پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور موٹروے خاتون بداخلاقی کیس میں سینٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ کنونیئر سینٹ کمیٹی سینیٹر قراۃ العین مری اور سینیٹر کیشو بائی نے وقوعہ کا دورہ کیا۔ پولیس کی جانب سے سینٹ کمیٹی ممبران کو اب تک کی تفتیش سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ مرکزی ملز م عابد ملہی گرفتار نہ ہونے پر سینٹرز نے پنجاب پولیس پر برہمی کااظہار کیا۔سینیٹر ز نے کہا کہ ایک ملزم پولیس گرفتار نہ کر سکی،ملزم ہر جگہ سے فرار ہوتا رہا، پولیس دیکھتی ہی رہی۔ اندوہناک واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں، حکومت کو خواتین کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
سینیٹرز برہم 

مزید :

صفحہ اول -