طلال چوہدری کے کندھے کا  آپریشن، ہڈیاں جوڑ دی گئیں 

طلال چوہدری کے کندھے کا  آپریشن، ہڈیاں جوڑ دی گئیں 

  

 لاہور(جنرل پورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کا نیشنل ہسپتال میں کندھے کا آپریشن کرکے ہڈی جوڑ دی گئی ہے ان کا آپریشن ہے معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ماجد نے کیا۔بتایا گیا ہے کہ طلال چوہدری دو روز قبل شدید زخمی حالت میں نیشنل ہسپتال لاہور لائے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے دونوں بازوؤں کے ایکسرے کئے تو معلوم ہوا کہ ایک کندھے کی ہڈی دو جگہ سے شدید فیکچر ہے جبکہ دوسرے بازو پر شدید چوٹیں ہیں جس پر گزشتہ روز آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ماجد نے ان کا کامیاب آپریشن کر کے ٹوٹی ہوئی ہڈیاں جوڑدیں۔

آپریشن

مزید :

صفحہ اول -