وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں ملکی موقف جرات وتدبرسے پیش کیا، دفترخارجہ

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں ملکی موقف جرات وتدبرسے پیش کیا، دفترخارجہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے 57ویں اجلاس میں اہم بین الاقوامی وعلاقائی امور پرپاکستا ن کا موقف وضا حت، جرات وتدبر اوربصیرت سے بیان کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تنازعہ جموں وکشمیرکو مفصل اورمدلل اندازمیں پیش کیا، بھارتی جارحیت اورریاستی دہشت گردی، کشمیریوں کے حقوق اوراستصواب رائے کے حق کا وعدہ پورے کرنے پرزوردیا۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی غیرقانونی ویکطرفہ اقدامات اورریاستی دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ قراردیا،تر جما ن دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی جانب بڑھنے کا مشوردیتے ہوئے نئی دہلی پرزوردیا کہ وہ غیرقانونی طورپراپنے زیر تسلط متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں جاری غیرانسانی فوجی محاصرہ ختم، ماو ر ا ئے عدالت شہادتوں کا سلسلہ فوری بند کرے، وزیراعظم نے عالمی برادری پرزوردیا کہ اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار د ا دوں کی روشنی میں حل کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا وزیراعظم نے عالمی وعلاقائی مسائل سے متعلق پا کستا ن کی جانب سے ٹھوس تجاویزبین الاقوامی رہنماوں کے سامنے رکھیں، ماحولیاتی تبدیلی، سلامتی کونسل میں اصلاحات اوربین الاقوامی امن وسلامتی جیسے اہم امورپرپاکستان کا موقف بیان کیا، مسئلہ فلسطین، افغان عمل، اسلاموفوبیا، کورونا، سرمائے کی غیرقانونی منتقلی کے اثرا ت اوران کے حل پرکھل کربات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرزپرنئے پاکستان کی تعمیرکے اپنی حکومت کے ویژن کوبیان کیا۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -