وزیراعظم کے خطاب پر  پاکستانی قوم کو فخر ہے، بلال غفار

 وزیراعظم کے خطاب پر  پاکستانی قوم کو فخر ہے، بلال غفار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفارنے کہا کہ وزیراعظم کے یو این جنرل اسمبلی کے خطاب پر پاکستانی عوام کو فخر ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں تمام عالمی مسائل کو ترجیح دی ہے وزیراعظم کشمیری عوام کے حقیقی سفیر ہیں بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہیوزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیری عوام سے کیے وعدے کو بھی پورا کررہے ہیں بھارت اپنی معاندانہ پالیسیوں کے باعث خطے کے امن و امان سے کھیل رہا ہے کشمیر سمیت عالمی تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ آگے بڑھیعالمی برادری کو کشمیر کے معاملے پر خاموشی توڑنی ہوگی وزیراعظم کی کاوشوں سے کشمیر آج عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -