حکومت نے 11ہزار  ارب کا قرض لیکر قوم کو  بیروزگار کردیا، مفتاح اسماعیل

حکومت نے 11ہزار  ارب کا قرض لیکر قوم کو  بیروزگار کردیا، مفتاح اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ن لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ن لیگ حکومت میں جی ڈی پی 5.5سے بڑھ رہی تھی، آج جی ڈی پی 0.4فیصد رہ گئی، حکومت نے 72سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ لیا۔سٹی کورٹ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی قومی گروتھ کم ہوگئی ہے، حکومت نے ٹیکس کلیکشن بڑھانے کے بجائے کم کی ہے۔ دو سالوں میں 11ہزار ارب قرضہ لیا گیا جو 72سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ ہے۔ موجودہ حکومت نے پوری قوم کو مقروض کردیا ہے۔ امپورٹ میں بھی کمی ہوگئی ہے۔ حکومت نے اسکول، کالج، یونیورسٹی، مشینری اور انڈسٹریل سیکٹر کا فنڈ بھی کم کردیا ہے۔49لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ حکومت نے خبردار کیاکہ سردیوں میں گیس کی کمی ہو جائے گی۔ حکومت کا کام گیس کم کرنا نہیں بلکہ گیس کی پیداوار بڑھانا ہے۔ دو سال کے دوران ایک میٹر پائپ لائن نہیں لگائی گئی۔
مفتاح اسماعیل