حقوق کراچی مارچ تاریخ ساز اجتماع ہوگا،نعیم الرحمان

  حقوق کراچی مارچ تاریخ ساز اجتماع ہوگا،نعیم الرحمان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حقوق کراچی مارچ کے حوالے سے ضلع غربی کے نمایاں مقامات پر کیمپس قائم،موبائل پبلسٹی اورجے آئی یوتھ کے تحت،محمد نگر،شاہ والی اللہ،سعید آباد،ماڑی پور،ہریانہ کالونی میں ریلیاں نکالی گئیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے،امیر ضلع غربی محمد اسحاق خان اورضلعی ذمہ دارانے کیمپس کا دورہ کیا۔حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا حقوق کراچی مارچ ایک تاریخ ساز مارچ ہوگا۔وفاقی صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں کراچی کے لئے کچھ کرنے کوتیار نہیں۔شہر مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے۔محمد اسحاق خان نے کہا کہ ضلع غربی سے ہزاروں کی تعداد میں مرود و خواتین، بزرگ اور بچوں سمیت ایک ہزار موٹر سائیکل سوار نوجوانوں مارچ میں شرکت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہا ہے بجلی پانی اور گیس کی عدم فراہمی نے عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کے مسائل کو جانتی ہے اور انہیں حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔آج جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں عوام کوکے الیکٹرک،واٹر بورڈ اور نادرا کے مسائل میں ریلیف ملا ہے۔ آج جماعت اسلامی کراچی کو اسکا حق دلانے کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔ عوام امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کی قیادت میں شاہراہ قائدین پر حقوق کراچی مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔دریں اثناء جماعت اسلامی کے تحت بنارس، پانچ نمبر چورنگی، میٹروول، ماڑی پور،24مارکیٹ بلدیہ سمیت 20سے زائید مقامات پر پبلسٹی کیمپس لگائے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -