حکومت کی کرپشن کیخلاف مہم کے دور رس نتائج برآمد ہونگے،شہباز حسین 

   حکومت کی کرپشن کیخلاف مہم کے دور رس نتائج برآمد ہونگے،شہباز حسین 

  

جدہ(محمد اکرم اسد) وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ اورسیز پاکستانیز بلا خوف و خطر پاکستان کی معاشی اور فلاحی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں جہاں انکا سرمایہ اور کاروبار محفوظ ہو۔گزشتہ روزیہاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز حسین چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ہاؤسنگ پراجیکٹس سمیت کئی منصوبہ جات اورسیز پاکستانیوں کے منتظر ہیں جہاں وہ بہتر منافع کما سکتے ہیں، حکومت پاکستان نے روشن پاکستان بینک اکاؤنٹس متعارف کروایا ہے جس میں اورسیز پاکستانیز دوسرے ممالک میں بیٹھے ہی نہ صرف غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی میں اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں بلکہ انکے ذرئیے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹس سے رقم دنیا میں کہیں بھی ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے جو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے خلاف مہم چلائی ہے اسکے دور رس نتائج برآمد ہونگے جس سے پاکستانی معاشرے میں شفافیت آئے گی۔انہوں نے اورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ حکومتی پالیسیوں اور ترغیبات سے فائدہ اٹھا کر اپنے سرمائے کو بڑھائیں۔ اورسیز پاکستانی جو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کو خصوصی درجہ دیں تاکہ وہ اپنے آپ کو بیرون ملک خود کو صیح طور پر سفیر بن کر دکھائیں۔ ملاقات کرنے والوں میں پاکستان کمیونٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز الرحمان منج، چوہدری تصور حسین، صاحبزادہ شاہد حسین شاہ، چوہدری محمد اکرم فیض، انجنئیر میاں الطاف حسین، اسد اکرم، چوہدری منیر سندھو، ضمیر حسن شاہ، حسین الرحمان منج، محمد اکرم سندھو اور دیگر شامل تھے۔

شہباز حسین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -