کراچی، غیر ملکی تعلیمی اداروں اور ناموں پر قائم سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی (این این آئی) ڈائریکٹوریٹ سکولز نے شہر قائد میں غیر ملکی تعلیمی اداروں اور غیر ملکی ناموں پر قائم سکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا غیر ملکی نام والے پرائیوٹ سکولوں کو متعلقہ ملک کے ساتھ اپنی دستاویزی وابستگی ظاہر کرنی ہوگی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ سکولز نے جعلی ناموں والے نجی سکولوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا غیر ملکی تعلیمی اداروں اور غیر ملکی ناموں پر قائم سکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ڈی جی سکولز منسوب صدیقی نے کہا کہ شہر میں غیر ملکی ناموں سے سکولوں کی بھر مار ہے غیر ملکی نام والے پرائیوٹ سکولوں کو متعلقہ ملک کے ساتھ اپنی دستاویزی وابستگی ظاہر کرنی ہوگی ڈی جی کے مطابق آکسفورڈ، دی امریکن اور لندن جیسے دیگر ناموں سے منسوب سکولوں کو اپنے مکمل دستاویزات ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروانے ہونگے انہوں نے کہا کہ ایسے کئی غیر ملکی ناموں سے منسوب سکول بغیر رجسٹریشن کے سکول چلا رہے ہیں ایسے اسکولوں کو نوٹسز جاری کردئیے گئے دستاویزات نہ ہونے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈی جی سکولز