مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، علی امین گنڈا پور 

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، علی امین گنڈا ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا  اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ایک بار پھر تاریخی خطاب کیا عمران خان نے حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے وکیل اور سفیر ہونے کا ثبوت دیا  انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے خطاب کو کشمیری عوام بھرپور سراہ رہے ہیں وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے پر زور انداز سے پیش کیا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے عمران خان کی گزشتہ سال کی تقریر کے بعد مسئلہ کشمیر پر عالمی حمایت میں زبردست اضافہ ہوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا  انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری بھارتی ظلم وبربریت کا جلد خاتمہ ہو گا۔ 

علی امین  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -