پی ایچ اے میں کالی بھیڑ وں کی کوئی جگہ نہیں، محمود بخش گیلانی 

  پی ایچ اے میں کالی بھیڑ وں کی کوئی جگہ نہیں، محمود بخش گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(بیورور پورٹ) پی ایچ اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جملہ سٹاف بالخصوص فیلڈ ونگ کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، ادارہ میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں، بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہا ر چئیرمین پی ایچ اے سرگودھا سید محمود بخش گیلانی نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر مخدوم فرخ حسنین، ڈپٹی ڈائریکٹر اسرار کاظم، فیلڈ ونگ کے سربراہان اور سپروائزر موجود تھے، چیئرمین پی ایچ اے سید محمود بخش گیلانی نے پارکس اور گرین بیلٹس سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ث تاکہ پودوں کی افزائش و نگہداشت میں کوئی کمی باقی نہ رہے، انہوں نے کہا کہ پارکس میں جن سہولیات کی کمی ہے انہیں بھی پورا کرنا ضروری ہے تمام ذون انچارچ فوری رپورٹ کریں تاکہ پارکس کو ایک جامع شکل دے کر عوام کو صحت مندانہ تفریح کی حقیقی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکیں۔

، چیئرمین پی ایچ اے سید محمود بخش گیلانی نے مزید کہا کہ تمام ذون انچارج لیبر کی حاضری کی خصوصی نگرانی کریں۔  اور فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو اولین ورننگ دے کر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غفلت و کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والوں کو دوسروں کے لئے نشان عبرت بناتے ہوئے انتظامی امور کو درست میں گامزن کیا جاسکے۔
، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر مخدوم فرخ حسنین، ڈپٹی ڈائریکٹر اسرار کاظم نے چیئرمین سید محمود بخش گیلانی کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔