جامعہ کراچی:دو دن میں کورونا کا دوسرا کیس رپورٹ

جامعہ کراچی:دو دن میں کورونا کا دوسرا کیس رپورٹ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں دو دن میں کورونا کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا، شعبہ قانون کی طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایس او پی پر موثر عملدرآمد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی کوویڈ19کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے، جامعہ کراچی شعبہ قانون کی ایک طالبہ میں کوویڈ19کی تصدیق ہوگئی۔اس حوالے سے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار ہے اور طالبعلموں کا شکوہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایس او پی نظر انداز کردی ہے۔گذشتہ روز سامنے آنے والے کوویڈ19کیس کے حوالے سے مشیر امور طلبہ کو آگاہ کیا گیا تھا، جامعہ کراچی میں  کوویڈ19 کا دوسرا کیس سامنے آیا ہے، جبکہ کل بھی ایک طالبہ کوویڈ19 ہونے کے باوجود امتحان میں شریک ہوئی تھی۔ترجمان جامعہ کراچی کا کہنا ہے کہ کل رپورٹ ہونے والے کیس سے متعلق طالبہ کو یونیورسٹی آنے سے منع کیا گیا تھا، یونیورسٹی انتظامیہ کے منع کرنے کے باوجود وہ یونیورسٹی آئی تھیں تاہم کوویڈ سے متاثرہ طالبہ کو امتحان میں شرکت کرنے نہیں دیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس او پی پر موثر عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -