گلستان جوہرمقابلہ:ملزمان کی لوکیٹر کی مدد سے تلاش جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس مقابلے میں ملوث ملزمان کی لوکیٹر کی مدد سے تلاش جاری ہے۔گزشتہ روز گلستان جوہر میں ہونے پولیس مقابلے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے چھاپہ مار کارروائی کی گئیں۔ایس ایچ او گلستان جوہرتھانے کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی گولیوں کوفارنزک کے لیئے بھیج دیا گیاہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑیوں سے فنگر پرنٹ بھی لے کر فارنزگ کے لیئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ ملزمان کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔