گوجرانوالہ: سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 3ملزم گرفتار

گوجرانوالہ: سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی، 3ملزم گرفتار

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)سٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،منشیات فروشوں اورسماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔ اسی تناظر میں سرکل کامونکی کی پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں تین کس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ تین عدد پسٹل برآمد کرلئے ہیں۔ جبکہ چوری کے مقدمہ میں ملوث پانچ کس ملزمان بھی پولیس کے شکنجے میں۔گرفتار ملزمان میں سبطین حیدر،شہباز،سجاد و دیگران شامل ہیں۔

اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے کہا ہے کہضلع گوجرانوالہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے کو ئی جگہ نہیں۔ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد سب انسپکٹر عمران نسیم،ایس ایچ او تھانہ صدرکامونکی انسپکٹر ناصر پنوں اور انکی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -