پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں مقبولیت رکھتی ہے: اعجاز چیمہ

پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں مقبولیت رکھتی ہے: اعجاز چیمہ

  

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سیاسی وسماجی راہنما چوہدری اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں مقبولیت رکھتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس جماعت میں 80فیصد مزدور،غریب اور کسان ہیں جو یہ جانتے ہیں ان کو اگر ان کا حق کوئی دلوا سکتی ہے تو وہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کے حق کی ہی بات کی ہے۔

 چاہے اس کے لیے انہیں اپنی جانوں کے نذرانے ہی کیوں نہ پیش کرنے پڑیں پیپلز پارٹی کے عظیم قائدین جن کی شہادتیں ہوئی یہ سب اسلام اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کی وجہ سے ہوئی اگر اس وقت بھی اسلام یا جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو تمام جیالے اور قائدین ہی اس کے سامنے نوجوان قائدبلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گیانہوں نے کہاکہ نااہل موجودہ حکمران نہ جمہوریت کو بچا سکتے ہیں نا غریب عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں ان کے پاس کوئی مناسب ایجنڈا ہی نہیں جس کے مطابق یہ کوئی کام کر سکیں ان کا دن کو کوئی اور بیان ہوتا ہے اور رات کو یوٹرن لے کر کوئی اور بیان دیتے ہیں مودہ ناہل حکمران ملک چلانے اور عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اب انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں یہ خود ہی اقتدار چھوڑ دیں ورنہ جیالے دمادم مست قلندر کرکے ان سے اقتدار چھڑوا لیں گے انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو نیب سے مل کر جیلوں میں بھیجنا مگر یہ شائد جانتے نہیں کہ جیالے اور ہمارے قائدین جیلوں میں جانے سے ڈرتے نہیں اہل حکمران یاد رکھیں اقتدارتا جاتا رہتا ہے کام اتنا کریں جتنا کل یہ برداشت کر لیں سدا بادشاہی اللہ کے پاس ہے جب ان کا اقتدار ختم ہو گا تو انہیں ہاتھوں سے باندھی ہوئی منہ سے کھولنی پڑیں گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -