عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی پنجاب حکومت کی جانب سے نصاب سے ختم نبوت کے آیات نکالنے کی مذمت
مردان (بیورورپورٹ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے پنجاب حکومت کی جانب سے نصاب سے ختم نبوت کے آیات کو نکالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے بصورت دیگر پنجاب حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔اس حوالے سے ایک اجلاس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے قاری اکرام الحق کی صدارت میں ہوا جس میں پندرہ اکتوبر کو ہونے والے ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کی ختمی شکل دیدی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس صبح سات بجے سے مرکزی عید گاہ میں شروع ہو گا جو بغیر کسی وقفے کے نماز مغرب تک جاری رہے گا۔کانفرنس سے ملک کے جید علماء کرام خطاب کریں گے۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے قاری اکرام الحق نے کہاکہ ختم نبوت کی ناموس کے لئے ہماری جانیں ہر وقت حاضر ہے۔حکومت ختم نبوت کے گستاخوں کو فوری طور پر سرعام پھانسی پر لٹکایا دے بصور ت دیگر قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہونگے۔