عدالتی حکم امتناعی،سابق چیئر مین ٹیپ اشفاق مرزا، طاہر ملک کو حلف اٹھانے سے روک دیا گیا

  عدالتی حکم امتناعی،سابق چیئر مین ٹیپ اشفاق مرزا، طاہر ملک کو حلف اٹھانے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ کا ہیڈ آف اسلام آباد شفٹ نہ ہو جائے؟ ساوتھ زون کا خوف بر قرار، نومنتخب ایگزیکٹو ممبران کی حلف برادری کی تقریب سے ایک دن پہلے سابق چیئر مین ٹیپ اشفاق مرزا اور طاہر ملک کو حلف اٹھانے سے روک دیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ سے حاصل کیے گئے حکم امتناعی میں ووٹ برابر ہونے پر ٹاس کے ذریعے کامیاب ہونیوا لے طاہر ملک اور ڈی جی ٹی او سے بحال ہونیوالے اشفاق احمد مرزا کو فریق بناتے ہوئے کامیاب ہونیوالوں میں ان کے نام شامل نہ کرنے کا کہا گیا ہے، یونٹی گروپ کے قائد سابق چیئرمین اشفاق مرزا اور طاہر ملک نئی شیروانی کیساتھ حلف اٹھانے کیلئے کراچی پہنچ گئے تھے چند گھنٹے پہلے انہیں بتایا گیا آپ حلف نہیں اٹھا سکتے آپ کیخلاف حکم امتناعی آگیا جس پر اشفاق مرزا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا اوچھے ہتھکنڈوں کیساتھ کب تک ہمارا راستہ روکا جائیگا،ہماری جہدوجہد جاری رہے گی۔
ٹیپ ہیڈ کوارٹر