یو ایس ایڈکے تعاون سے سندھ میں 14اسکولوں کی تعمیر

  یو ایس ایڈکے تعاون سے سندھ میں 14اسکولوں کی تعمیر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے محکمہ تعلیم صوبے کے مختلف اضلاع میں 14 نئے اسکول تعمیر کرے گا۔سیکر یٹری تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیئے جانے والے اسکولوں سے متعلق 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں چیئرمین، دیگر ممبران اور یو ایس ایڈ کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یو ایس ایڈ مختلف اضلاع میں 14 اسکول تعمیر کرے گا جس کے حوالے سے کمیٹی مختلف امور کا جائزہ لے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول نہ صرف ضلع کے مین روڈ پر قائم کیے جائیں گے بلکہ ابتر حالت والے اسکولوں کو بھی بہتر کر کے منصوبے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔سیکر یٹری تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا ہے کہ اسکول کی تعمیر کے لیے علاقے کے متعلقہ لوگ زمین عطیہ بھی کرسکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -