سلیکٹڈ وزیراعظم ملکی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں، نفیسہ شاہ 

سلیکٹڈ وزیراعظم ملکی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں، نفیسہ شاہ 

  

 اسلام آباد(این این آئی)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ملک کی معیشت کو دیمک بن کر چاٹ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نالائق وزیراعظم نے قوم کو مزید ساڑھے پینتیس ہزار ارب کا مقروض کردیا ہے  ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے دو سال میں 10 ہزار 865 روپیہ غیر ملکی قرضہ حاصل کیا  انہوں نے کہاکہ  مقامی طور بھی قوم کو 23 ہزار 392 کا مقروض کردیا گیا ہے  کہاں ہیں وہ دو سو ارب ڈالر عمران خان قوم کو تلاشی دیں  انہوں نے کہاکہ قوم سوال کرتی ہے کہ یہ پیسہ کس اے ٹی ایم میں چلا گیا انہوں نے کہاکہ وفاق کے زیر اہتمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپرین بھی دستیاب نہیں انہوں نے کہاکہ انسانی زندگی پچانے والی ادویات کی غریبوں میں قوت خرید نہیں۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ انصاف صحت کارڈ عوام سے سفاکانہ مذاق ہے  سیاسی نابیناؤں نے ملک کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔

نفیسہ شاہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -