کراچی:نارتھ ناظم آباد میں مخدوش عمارت گرانے کا حکم

  کراچی:نارتھ ناظم آباد میں مخدوش عمارت گرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نارتھ ناظم آباد میں مخدوش رہائشی عمارت خالی کرنے کا نوٹس دے دیا جبکہ عمارت میں رہنے والوں کیلئے کوئی متبادل انتظام بھی نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں قائم ایک رہائشی عمارت کو گرانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس عمارت میں 67فلیٹس ہیں جس میں سینکڑوں لوگ رہائش پذیر ہیں۔اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عمارت کے مکینوں کو 3 دن میں پوری بلڈنگ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے تاکہ اسے گرایا جاسکے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سیوریج کا پانی داخل ہونے سے دیواروں میں کریک اور بلڈنگ اپنی جگہ چھوڑنے لگی ہے، لہذا مذکورہ عمارت رہائش کے قابل نہیں رہی اور کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق بلڈنگ خالی نہ کرنے پر نقصان کی ذمہ داری ایس بی سی اے کی نہیں ہوگی، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس جاری کرنے والوں نے عمارت میں رہنے والوں کیلئے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا۔