3 افراد میں کورونا کی تصدیق گورنمنٹ ہائی سکول  منگوکی 5روز کیلئے بند

  3 افراد میں کورونا کی تصدیق گورنمنٹ ہائی سکول  منگوکی 5روز کیلئے بند

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) سرکاری سکول کے تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق سکول پانچ روز کے لئے بند، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگوکی کی پرنسپل سونیا طارق نے بتایا کہ حکومتی ہدایات پر سکول کے سٹاف اور طالبات کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے تین افراد ایک ٹیچر ایک درجہ چہارم کا ملازم اور ایک طالبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہیں کورونا وائرس کا شکار افراد کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا جبکہ سکول کو محکمہ تعلیم نے پانچ روز کے لئے سیل کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے کہ عوام مطمئن رہیں اور سکول کے مزید ایک سو سے زائد افراد کے سیمپل حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جن کا رزلٹ آنے پر مزید کارروائی کے بارے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -