حافظ آباد: چوری کی 2وارداتیں شہری نقدی، زیورات سے محروم

حافظ آباد: چوری کی 2وارداتیں شہری نقدی، زیورات سے محروم

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد شہر میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی چرالے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چوری کی پہلی واردات حافظ آباد کے محلہ حسین پورہ میں ہوئی جہاں پر صفدر ولد محمد علی انصار ی گھر کو تالے لگا کر اپنے رشتہ داروں کے ہاں گیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم چوروں نے اسکے گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے 5تولے طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی چرالی اور فرار ہوگئے۔ چوری کی دوسری واردات حافظ آباد کے محلہ شیر پورہ میں ہوئی جہاں پر عمر فاروق ولد امان اللہ گھر کو تالے لگا کر اپنے عزیزوں کے ہاں گیا ہوا تھا کہ نامعلوم چوروں نے اسکے گھر کے تالے توڑ کر 5تولے طلائی زیورات اور 50ہزار روپے چرالئے۔

 شہر اور اسکے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی نہ رکنے والی وارداتوں نے عوام کو عدم تحفظ میں مبتلا کردیا جبکہ ان بڑھتی وارداتوں کے انسداد کے لئے ابھی تک پولیس کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات دیکھائی نہ دے رہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -