وزیرآباد: دیر ینہ رنجش پر سالے نے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتاردیا 

  وزیرآباد: دیر ینہ رنجش پر سالے نے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتاردیا 

  

وزیرآباد(نا مہ نگار،نمائندہ خصوصی)دیرینہ رنجش کی بناء پر سا لے نے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،قاتل موقع سے فرار۔ گوجرانوالہ کا رہائشی یوسف مسیح اپنے پوتے کی پیدائش کی خوشی میں منعقد ہونیوالی تقریب میں شرکت کے لئے موضع ویرو کی چیمہ آیاہوا تھا کہ اس کا سالہ جاویدمسیح بھی وہاں آ گیا اور تو تکار شروع کر دی یوسف نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی تو جاوید مسیح نے آہنی راڈ سے ا پنے بہنوئی یوسف پر حملہ کر دیا کنپٹی پر شدید ضرب لگنے سے یوسف بے ہوش ہو گیا جسے طبی امداد کی خاطر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ملزم کی تلاش جاری۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -