روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک 

روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک ...
روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک ہوئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ،چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح بھی وفد کا حصہ تھے ،وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیوکاز 2020 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مشقوں کا معائنہ کیا،وزیر دفاع نے مشقوں میں شریک پاکستانی اور چینی دستوں سے ملاقات کی ،اس موقع پر مشقوں میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین بھی موجود تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -