سیاحت غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

سیاحت غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار
سیاحت غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ سیاحت غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں ،سیاحت کا شعبہ ہماری ترجیحات میں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے سیاحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار خوبصورت سیاحتی مقامات سے نوازاہے، سیاحت کو صنعت کا درجہ دے کر نئی پالیسی تشکیل دی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہے کہ سیاحت کا شعبہ سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، سیاحت غیرملکی زرمبادلہ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سیاحت کا شعبہ ہماری ترجیحات میں ہے،سیاحوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں،سیاحت کے فروغ کیلئے پنجاب میں 179 ریسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولاگیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -