ریلوے کی جگہ پرتجاوزات کرنےوالے اپناانتظام کرلیں ،اراضی پرتجاوزات کانقشہ کل جاری کردیاجائےگا،شیخ رشید

ریلوے کی جگہ پرتجاوزات کرنےوالے اپناانتظام کرلیں ،اراضی پرتجاوزات کانقشہ ...
ریلوے کی جگہ پرتجاوزات کرنےوالے اپناانتظام کرلیں ،اراضی پرتجاوزات کانقشہ کل جاری کردیاجائےگا،شیخ رشید

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ ریلوے اراضی پرتجاوزات کانقشہ کل جاری کردیاجائےگا،ریلوے کی جگہ پرتجاوزات کرنےوالے اپناانتظام کرلیں ،سندھ حکومت کےساتھ مل کر نشاندہی کی جائےگی،بےدخل لوگوں کوبسانا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے،ریلوے سپریم کورٹ کے احکامات پرمکمل عمل کرےگی،سندھ حکومت کےساتھ سرکلر ریلوے کے حوالے سے کوئی لڑائی نہیں،کراچی سرکلرریلوے سے متعلق سندھ اوروفاقی حکومت ایک پیج پرہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کے سی آر کو مکمل کریں گے ڈبے بن رہے ہیں،کوچ مکمل ہو گی تو سٹیشن پر کھڑا کر دیں گے ،ہماری طرف سے کے سی آر کا کام شروع ہے، سندھ حکومت کے ساتھ ملکر نشاندہی کی جارہی ہے، کل نقشہ دے دیاجائے گا ریلوے کی تجاوزات کہاں تک ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ لوگ بندوبست کرلیں عدالت ہمیں نہیں چھوڑے گی جگہ ہم نے خالی کرانی ہے،کے سی آر کے معاملے پر مرکزی اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہے ، کے سی آر پر سندھ حکومت کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے ، انہوں نے کہاکہ ساڑھے 10 ارب کے سی آر پر خرچ کریں گے ، پہلے مرحلے میں ایک اعشاریہ 8 ارب خرچ کریں گے،سندھ حکومت نے 24 لیول کراسنگ کیلئے ایف ڈبلیو او کو ٹھیکہ دےدیا ہے،سندھ حکومت سے درخواست کریں گے متاثر ہونے والوں کو متبادل فراہم کریں ۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ ہر 15 دن میں کراچی آیا کروں گا، مرکز اور صوبے میں بھی جذبہ ہو گا تو کے سی آر چل پڑے گی ،ہماری مجبوری ہے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر پر عمل کریں گے ،ریلوے ٹریک پر جہاں تجاوزات ہوں ختم کریں گے ۔

شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف نے پاکستان واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ہے،نوازشریف اب پاکستان واپس نہیں بلکہ لندن میں سیاسی پناہ لیں گے ، نواز شریف جان چکے ہیں ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے،وزیر ریلوے نے کہاکہ نوازشریف کے پاکستان آنے کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں ، نوازشریف اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ، کچھ لوگ مجھے کسی کا ترجمان بنانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سب سے سینئر ہوں کسی ادارے سے ہدایات نہیں لیتا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں رہا، آئندہ الیکشن میں نئی سیاست جنم لے گی ، شہبازشریف ،حمزہ اور سلمان کے کیسز بہت سیریس ہیں ،ان تینوں کے کیسز کے ثبوت بھی موجود ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -