کراچی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو مکینوں نے پکڑلیا

کراچی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو مکینوں نے پکڑلیا
کراچی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو مکینوں نے پکڑلیا

  

کراچی (ویب ڈیسک)کورنگی میں بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہیڈ محرر تھانہ کورنگی نے بتایا کہ کورنگی کے علاقے میں 9 سالہ بچی کے شور شرابے پر علاقہ مکینوں جمع ہوگئے اور انھوں ںے ولید احمد نامی شخص کو پکڑلیا۔ایکسپریس کے مطابق مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزم ولید اسی علاقے کی رہائشی بچیسے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا جس پر بچی نے شور مچایا تو اسے لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع پر پولیس نے مبینہ ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -