حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ،عمران خان بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کرینگے،گورنر پنجاب

 حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ،عمران خان بطور ...
 حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ،عمران خان بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کرینگے،گورنر پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ،حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں ،عمران خان بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کرینگے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں سیاسی، حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے ایک پیج پر ہیں ،حکومتی ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، سیاسی مخالفین انتشار چاہتے ہیں ،عمران خان بطور وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کرینگے۔چودھری سرور کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں کا اپوزیشن کا منصوبہ ناکام ہو گا، قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانےوالوں کو قوم معاف نہیں کرینگی ،انہوں نے کہاکہ ملکی دفاع کو یقینی بنانیوالی افواج پاکستان پر قوم کو فخر ہے ، فلسطینی عوام پر اسرائیلی دہشتگردی مسلسل بڑھ رہی ہے ، دنیا میںا من کیلئے مسئلہ کشمیرو فلسطین کو حل کرناہوگا۔

وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا کہ اپوزیشن کے کسی احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے ،اپوزیشن پھر ناکام ہوگی ،حکومت کمزور طبقات کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -