شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی اصلاحات کیلئے بلایاگیا اجلاس مسترد کردیا

شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی اصلاحات کیلئے بلایاگیا اجلاس ...
شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی اصلاحات کیلئے بلایاگیا اجلاس مسترد کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخابی اصلاحات کیلئے بلایاگیا اجلاس مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سے جڑا ہے ، موجودہ حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے ،حکومت گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی آمرانہ رویے کو دیکھتے ہوئے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کافیصلہ کیاگیا ،سپیکر قومی اسمبلی کو اختیار نہیں کہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں ،اے پی سی کے اجلاس میں منظور کردہ قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ حکومت نے قومی مفاد میں اپوزیشن کے ہر تعاون کو ٹھوکرماری ،حکومت نے اپوزیشن کے تعاون کو اپنی سیاسی ڈرامہ بازی کیلئے استعمال کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -