ن لیگ اور جے یو آئی ایف نے سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو صاف انکار کر دیا 

ن لیگ اور جے یو آئی ایف نے سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو صاف انکار کر دیا 
ن لیگ اور جے یو آئی ایف نے سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو صاف انکار کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (ف) نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق تجاویز کے لیے پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ۔ 

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے بعد اب جے یو آئی ف نے بھی گلگت بلتستان انتخابات میں تجاویز کے لیے پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور وفاقی وزراءکا گلگت بلتستان میں انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماو¿ں سے تجاویز کے لیے 28 ستمبر کو اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔

مزید :

قومی -