طلال چوہدری اور عائشہ رجب علی کا مبینہ معاملہ، ن لیگی خاتون رکن اسمبلی خود میدان میں آ گئیں، واضح پیغام جاری کر دیا

طلال چوہدری اور عائشہ رجب علی کا مبینہ معاملہ، ن لیگی خاتون رکن اسمبلی خود ...
طلال چوہدری اور عائشہ رجب علی کا مبینہ معاملہ، ن لیگی خاتون رکن اسمبلی خود میدان میں آ گئیں، واضح پیغام جاری کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دو روز قبل میڈیا میں طلال چوہدری کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کا دعویٰ تھا کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے ساتھ ہی مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر کئی طرح کی خبریں گردش کرنے لگیں اور معاملے کو ن لیگی خاتون رکن اسمبلی عائشہ رجب علی کے ساتھ جوڑا جارہاہے تاہم اب عائشہ رجب علی خود میدان میں آ گئیں ہیں اور اپنا بیان جاری کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی نے سوشل اور الیکٹرانک میڈیاپر لیگی رہنما طلال چودھری کے حوالے سے چلنی والی خبروں پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میری ذات سے متعلق جو گفتگو ہوئی وہ عورت ذات کی تذلیل ہے ،میں بھی ایک ماں ہوں، بہن ہوں، بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں۔

عائشہ رجب علی کا کہناہے کہ میراکسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ،سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے میری عزت پر سوال نہ اٹھایاجائے ۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ نے عائشہ رجب علی کاٹوئٹ سوشل میڈیاپر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا معاشرہ عورتوں کی جتنی عزت کرتا ہے اور کل سارا دن جو کچھ ہوا، وہ کسی سانحے سے کم نہیں، بطور ایک مرد میں شرمندہ ہوں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -