طلال چوہدری تشدد معاملہ، خاتون کی فیملی گھر پر موجود نہیں، کس شہر کا کہہ کر گئے ہیں ؟ ملازم کا بیان سامنے آ گیا
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگی رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے کے حوالے سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنا پہلا وزٹ خاتون عائشہ رجب کے گھر کا کیا ہے تاہم وہ گھر پر موجود نہیں ہیں جس کے باعث ان کا بیان قلم بند نہیں کیا جا سکا ہے۔
پولیس کے مطابق گھر کے ملازم نے بتایا ہے کہ خاتون کی فیملی گھر پر موجود نہیں ہیں اور تمام فیملی ممبران اسلام آباد جانے کا کہہ کر گئے ہیں۔ پولیس کا کہناتھا کہ خاتون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور اس کے بعد طلال چوہدری کا بھی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
خاتون کے گھر کے ملازم نے کہاہے کہ خاتون کی فیملی گھر پر موجود نہیں ہے اور تمام فیملی ممبران اسلام آباد جانے کا کہہ کر گئے ہیں ۔یاد رہے کہ طلال چودھری پر تشدد کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی تھی ، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے معاملے کی تحقیقات کر کے تین روز میں رپورٹ دے گی۔
سابق لیگی ایم این اے طلال چوہدری پر تشدد کے معاملہ پر پولیس کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اے ایس پی پیپلز کالونی عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاو¿ن اور ایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول کمیٹی کے ممبر ہیں۔ کمیٹی طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔