شہبازشریف کے تعاون کی ایک ہی شرط ہے نیب کے کیسز میں این آر او کا حصول، شہباز گل کا اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ردعمل 

شہبازشریف کے تعاون کی ایک ہی شرط ہے نیب کے کیسز میں این آر او کا حصول، شہباز ...
شہبازشریف کے تعاون کی ایک ہی شرط ہے نیب کے کیسز میں این آر او کا حصول، شہباز گل کا اپوزیشن لیڈر کے بیان پر ردعمل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف صاحب ایک طرف انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں ،دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ،ان کے تعاون کی ایک ہی شرط ہے نیب کے کیسز میں این آر او کا حصول۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق شہباز گل نے شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جناب کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی سکینڈل ہے ،ٹی ٹی سکینڈل میں شہبازشریف کو جلد جواب دیناہے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کہاکہ ایک طرف گلگت بلتستان کو حساس قومی مسئلہ قرار دے رہے ہیں ، اگلی ہی سانس میں اس مسئلے پر حکومت سے تعاون سے انکار کررہے ہیں ، ان کے تعاون کی ایک ہی شرط ہے نیب کے کیسز میں این آر او کا حصول۔

شہباز گل نے کہاکہ امید ہے اے پی سی کی قرارداد کی پاسداری کریں گے ،جیسے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا مال نکالنے کے اعلان کی کی تھی ،شہباز گل نے شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ ڈرامہ بازی کو آپ سے بہتر کون جانتا ہے،ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین ابھی دیکھاہے قوم نے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -