کورونا سے متعلق اپوزیشن کے الزامات کو وقت نے غلط ثابت کردکھایا، کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، شبلی فراز

کورونا سے متعلق اپوزیشن کے الزامات کو وقت نے غلط ثابت کردکھایا، کٹھن حالات ...
کورونا سے متعلق اپوزیشن کے الزامات کو وقت نے غلط ثابت کردکھایا، کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ کورونا سے متعلق اپوزیشن کے الزامات کو وقت نے غلط ثابت کردکھایا، کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا وزیراعظم عمران خان کی حقیقی پہچان ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کورونا سے لے کر عام آدمی تک حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، عمران خان کے کامیاب وژن کی گواہی اعدادوشمار دے رہے ہیں .

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد98864 ، سندھ میں 135246 ہے، پنجاب میں 2229 جبکہ سندھ میں 2477 اموات ہوئی ہیں ،خیبرپختونخو میں 37525 کیسز اور 1258 اموات ہوئیں ،اسلام آباد میں کیسز 16324 اور181 اموات ہوئیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -