بھارت میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے پھنسے شخص کا اپنی اہلیہ کیلئے ویڈیو پیغام ، جب اسے 10 گھنٹے بعد نکالا گیا تو حالت کیسی تھی ؟ جانئے 

بھارت میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے پھنسے شخص کا اپنی اہلیہ کیلئے ...
بھارت میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبے تلے پھنسے شخص کا اپنی اہلیہ کیلئے ویڈیو پیغام ، جب اسے 10 گھنٹے بعد نکالا گیا تو حالت کیسی تھی ؟ جانئے 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں زمین بوس ہونے والی ایک عمارت کے ملبے تلے 10 گھنٹے تک پھنسے رہنے والے شخص نے موبائل فون سے اپنا آخری پیغام ریکارڈ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ممبئی کے قریب واقع ضلع تھانے میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔عمارت گرنے کے بعد ریسکیو اداروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی تھی اور اس دوران 25 افراد کوملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

ملبے تلے پھنسے ایک شخص خالد خان نے اس دوران ملبے کے نیچے کی صورت حال اور اپنی کیفیت پر مختلف ویڈیوز ریکارڈ کیں۔خالد خان نے اپنی اہلیہ کے نام اپنا آخری پیغام بھی ریکارڈ کروایا کیوں کہ جب وہ ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا تو اسے زندہ بچ جانے کا یقین نہیں تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پسینے میں شرابور اور پھولتی سانس کے ساتھ خالد اپنی اہلیہ کے نام پیغام میں کہہ رہا ہے کہ ’اگر میں بچ گیا تو اللہ کا شکر، نہیں تو اللہ حافظ'۔

خالد نے بتایا کہ” اب بیڈ کے نیچے میں نے خود کوکرلیا ہے، میرے پاس ایک بیم بھی آکر گرا تھا جب کہ 2 گھنٹے پہلے میرا پاوں ملبے میں پھنسا ہوا تھا“تقریباً 10 گھنٹے تک خالد ملبے تلے دبا رہا اور پھر جب ریسکیو ورکرز نے اسے نکالا تو وہاں موجود لوگوں نے نعرے لگائے۔خالد کا کہنا ہے کہ 'اسے نئی زندگی ملی ہے، اس وقت پتہ نہیں تھا کہ زندہ بچوں گا یا نہیں'۔عمارت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم مہاراشٹرا میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے خاص طور پر مون سون کے دوران ایسے حادثات میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ ناقص تعمیرات بتائی جاتی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -